ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جگن موہن ریڈی نے آندھرا کے وزیراعلیٰ کے طورپر حلف لیا

جگن موہن ریڈی نے آندھرا کے وزیراعلیٰ کے طورپر حلف لیا

Fri, 31 May 2019 12:06:09    S.O. News Service

وجئے واڑہ31/مئی(ایس او نیوز؍یواین آئی) وائی ایس آرکانگریس جس نے حالیہ انتخابات میں اے پی میں شاندار کامیابی حاصل کی کے لئے آج دوہری خوشی رہی کیونکہ اس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی طویل جدوجہد ثمر آور ثابت ہوئی اور آج جگن موہن ریڈی نے اے پی کے وزیراعلیٰ کے طورپر حلف لے لیا۔وجئے واڑہ کے اندراگاندھی میونسپل اسٹیڈیم میں سادہ مگر پُر اثر تقریب میں دونوں تیلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ان کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔اس تقریب میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کے علاوہ ڈی ایم کے پارٹی کے صدر اسٹالن نے بھی شرکت کی۔گورنر کا اے پی کے نومنتخب وزیراعلیٰ نے استقبال کیا۔اس موقع پر جگن کی پارٹی کے کارکنوں اور ان کے حامیوں جن کی تعداد تقریباً ً40تھی، موجود تھے۔جگن کی والدہ وجئے اماں، جگن کی بہن شرمیلا، جگن کی اہلیہ بھارتی بھی تقریب میں موجود تھیں۔گورنر نے ٹھیک 12.24منٹ پر جگن کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔وہ متحدہ اے پی کی تقسیم کے بعد موجودہ اے پی کے دوسرے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔وائی ایس آرکانگریس نے ریاست کی 175/اسمبلی نشستوں کے منجملہ 151 اور25لوک سبھا نشستوں میں سے 22پر شاندار کامیابی حاصل کی اور اپنی کٹر حریف جماعت تیلگودیشم کو شکست سے دوچار کیا۔آندھراپردیش کے دوسرے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد جگن موہن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے جج کی زیرقیادت عدالتی کمیشن سرکاری ٹنڈرس کی نگرانی کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدالتی کمیشن کے ذریعہ ہی ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے۔ جگن نے حکومت پرغیرضروری نکتہ چینی کرنے پر میڈیا گھرانوں کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ عدالت میں دائر کرنے کا انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں 6 ماہ دیئے جائیں۔ وہ نظم و نسق میں بہتری پیدا کریں گے اور اس میں تبدیلی لائیں گے۔


Share: